امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یوکرین شکست تسلیم کرے، جنگ رک جائیگی، الیگزنڈر ڈوگین

ماسکو(این این آئی)اگر یوکرین جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت رکھنے والے جیٹ طیاروں کو چلانا شروع کرتا ہے تو روس کے لیے بھی پہلے سرخ بٹن دبانے کی مجبوری بن جائے گی۔ یہ بات قوم پرستی کے حوالے سے بہت معروف سیاسی دانشور اور پیوتن کے اتحادی الیگزنڈر ڈوگین نے عرب ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے سیاسی فکر و فلسفہ کے حوالے سے بہت با رسوخ شخصیت کی شہرت کے حامل ڈوگین نے الزام لگایا متحارب فریقوں اور ان کے پڑوسیوں کو درپیش اعلی سطح کے جوہری خطرے کے لیے غیر ذمہ دار مغربی سیاست دانوں کا کردار اہم ہے۔ ڈوگین کے ناقدین یہ تسلیم نہیں کرتے کہ کریملن پر ان کے اثرات ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مغربی اشرافیہ جو لبرل ازم اور عالمگیریت کے نظریے کو اپناتے ہیں مگر یک محوری نظام کا ساتھ دیتے ہیں۔

یہ تغیر وتبدل پر غور کیے بغیر اس اصول پر قائم ہیں۔ اس لیے عملی دانش سے محروم ہیں اور نہیں جانتے کہ یوکرین کے پاس ان کے F-16 لڑاکا طیاروں کے لیے رن وے ہی نہیں۔ مگر یوکرین کو ایف سولہ بھیج رہے ہیں۔ڈوگین نے کہا کہ جوہری جنگ جتنی آج قریب ہے ماضی میں کبھی اتنی قریب نہ آئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب میں غالب نظریہ، جو کہ عالمگیریت اور لبرل ازم کے دعوے پر مبنی ہے لیکن وہ کسی بھی مخالف نظریے کو قبول نہیں کرتے۔

ڈوگین نے لاوروف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم یقینی طور پر نہیں جانتے کہ آیا یہ F-16 لڑاکا طیاروں میں جوہری صلاحیت ہیں جو روس کے خلاف لانچ کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے روس ضرورت پڑنے پر سٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے ۔ جس کے نتیجے میں اس کی زد میں پولینڈ یا یوکرین کے علاوہ لندن، نیویارک اور برلن بھی آ سکتے ہیں۔روسی صدر کے دماغ بن کر سوچنے والے ڈوگین نے کہا کہ اگر آپ پہل کرنے کے لیے ٹائم فیکٹر کا فائدہ نہیں اٹھاتے ہیں تو آپ یقینا دوسرے بن سکنے کی پوزیشن میں بھی نہیں رہ سکتے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved