اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لگتاہے 24 گھنٹوں میں کابینہ کے نام فائنل ہو کر سامنے آ جائیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی ووٹ دینا کا وعدہ کیا ہے، ہمارے ان سے معاملات طے پا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علوی صاحب کی مدت الیکشن سے قبل مکمل ہو چکی، ان کو اصولی طور پر چاہیے تھا وہ پہلے چلے جاتے۔
