امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پولارڈ کی وکٹ لینا خواہش تھی جو اس پی ایس ایل میں پوری ہوئی،ابرار احمد

راولپنڈی (این این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ کیرون پولارڈ کی وکٹ لینا ان کی خواہش تھی جو اس پی ایس ایل میں پوری ہوگئی۔ایک انٹرویومیں ابرار احمد نے کہا کہ بطور کرکٹر کچھ حاصل کرنے کی ان کی بھوک ختم نہیں ہوتی، پولارڈ کو آؤٹ کرکے اچھا لگا تھا کیوں کہ وہ اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں جب کہ اے بی ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرنے کی خواہش تھی مگر وہ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اب تک کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، ان کی کوشش ہے کہ وہ بہتر پرفارمنس دیں اور ٹیم کو فائنل جتوائیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ ان کے اسپنرز اچھے ہیں اس لیے تینوں کو کھلایا جارہا ہے، انہیں اور عقیل حسین کو پاور پلے میں نیا گیند کرانے کو کہا گیا ہے، نئے گیند سے اسپن کرانا ایک چیلنج ہوتا ہے لیکن چیلنج لے کر ہی مزہ آتا ہے۔کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بولرز کے لیے مشکل ہے لیکن اچھی بولنگ کریں تو کامیابی ملتی ہے، ورلڈکپ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، خواہش ہے کہ اچھی پرفارمنس دیکر ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved