لاہور( این این آئی)پنجاب کی 18رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،خواجہ سعد رفیق،ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت پارٹی رہنما ،حلف اٹھانے والے وزراء کے اہل خانہ اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب سینئر وزیر ، سید محمد عاشق حسین شاہ ،محمد کاظم پیرزادہ،رانا سکندر حیات،خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق،ذیشان رفیق،بلال اکبر خان،صہیب احمد ملک، عظمیٰ زاہد بخاری،بلال یاسین،رمیش سنگھ اروڑا،خلیل طاہر،فیصل ایوب کھوکھر،شافع حسین،سردار شیر علی گورچانی ، سہیل شوکت بٹ اورمجتبیٰ شجاع الرحمان شامل ہیں۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حلف اٹھانے والے اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کی ۔