لاہور ( این این آئی)آ ل پاکستان کا لج فارمیسی ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین پرو فیسر اسحق میو نے کہاہے کہ فارمیسی ایکٹ کیخلاف سازش ناکام بنائیں گے،فارمیسی ایکٹ 1967میں ترامیم چاہنے والے نئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہے ہیں،ملک کو سیاسی،معاشی استحکام کی ضرورت ہے فارمیسی ایکٹ میں ترمیم چاہنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں۔
ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت کے سینٹر کی جانب سے فارمیسی ایکٹ 1967 کا بل پیش کرنا پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کے خلاف سازش ہے۔ بل کا مقصد موجودہ سیاسی حکومت کے لئے سیاسی مسائل پیدا کرتا ہے تاکہ اس کو آغاز میں ہی غیر مستحکم کیا جا سکے، آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدداران نیشنل میڈیا کے سامنے عنقریب اس سازش کو بے نقاب کریں گے P.C.R.Aملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے۔