ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ ماڈل اور رئیلیٹی شو بگ باس 17میں شرکت سے شہرت پانے والی عائشہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوتا ہے، پاکستانی ڈرامے پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں، ہم نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے موقع ملا تو پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اداکارہ اقراء عزیز اور مشہور ڈرامے ’سنو چندا ‘میں ان کی ساس کا کردار ادا کرنے والی نادیہ افگن بہت پسند ہیں، ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔میزبان کی اس بات پر کہ آپ پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کررہی ہیں نریندر مودی آگئے توکیا ہو گا اس پر عائشہ خان نے جواب دیا کہ میں نے جو کہا اس میں غلط بات کیا ہے، یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں۔