اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی ، پہلے مرحلے میں کابینہ کے 15وزرا اور دو مشیروں کی تقرری ہوگی۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی ہے ،
پہلے مرحلے میں کابینہ کے 15 وزرا اور دو مشیروں کی تقرری ہوگی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں تاج محمد ترند، شکیل خان، ارشد ایوب اور میناخان ،ڈاکٹر امجد، فضل حکیم، فضل شکور ،تیمور سلیم جھگڑا ،فضل الٰہی، عاقب اللہ، مشتاق غنی،عدنان قادری اور آفتاب عالم ،انور زیب اور میاں عمر کاکاخیل کے نام بھی کابینہ فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کابینہ اراکین کی منظوری لی۔