اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف پاکستان میں ہی کوئی پارٹی انتخابات میں شکست کھا کر حکومت بنا سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے دعوی کیا کہ صرف پاکستان میں ہی کوئی سیاسی جماعت حکومت بنا سکتی ہے جب کہ انتخابات میں ناراض ووٹرز نے اس کا صفایا کردیا ہو۔
