امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امبانی نے بالی وڈ خانز کو برسوں بعد اسٹیج پر اکٹھا کر دیا

ممبئی (این این آئی)بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی ایک ساتھ اسٹیج پرفارمنس نے چار چاند لگا دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے جس میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تقریبات کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت بالی وڈ کی کئی اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکا نے وہ منظر دیکھا جس کو یکھنے کے لیے شاید مداحوں کی آنکھیں ترس گئی تھیں۔جی ہاں ، بالی وڈ کے 3 خانز عامر خان، سلمان خان، اور شاہ رخ خان جو ایک ساتھ کم ہی دکھائی دیتے ہیں انہیں مکیش امبانی نے نہ صرف برسوں بعد اسٹیج پر اکھٹا کردیا بلکہ ان سے ڈانس پرفارمنس بھی کرادی۔

عامر خان، سلمان خان، اور شاہ رخ خان نے تقریب کے دوسرے دن آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والے گالا میں اسٹیج پر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ڈانس کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ تینوں خانز نے ساو?تھ انڈین کی سپر ہٹ فلم ‘آر آر آر ‘کے مشہور گانے ناٹو ناٹو پر پرفارم کیا۔البتہ تینوں کو گانے کے اسٹیپ اچھے طریقے سے کرنے نہ آئے تو انہوں نیاس گانے پر اپنے اسٹیپ کیے۔اس کے علاوہ تنیوں خانز نے اپنے اپنے گانوں پر بھی ڈانس کیا۔

جبکہ دیگر بالی وڈ اداکاروں نے بھی پرفارمنس دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل تینوں خانز کو 2014 میں بھارتی ٹی وی شو آپ کی عدالت کے 21 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں اسٹیج پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved