اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست مسترد کئے جانے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی وصوبائی اسمبلی کی 77مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں بارے درخواست مسترد کئے جانے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی بڑی تعداد کھو بیٹھی ہے۔
فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں خواتین کی 20اور اقلیتوں 3مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی، ان نشستوں میں پنجاب سے خواتین کی 12اورخیبرپختونخوا سے 8نشستیں شامل ہیں۔اسی طرح سنی اتحاد کونسل پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24اور اقلیتوں کی 3نشستوں کھو بیٹھی ہے، جماعت اب خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21اور اقلیتوں کی 4، سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔مجموعی طور پر سنی اتحاد کونسل 77مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔