پشاور(این این آئی) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 5 افراد جاں بحق اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے باعث گھروں کی چھتیں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ہوئے، اب تک مختلف واقعات میں 35 افرادجاں بحق اور 43 افرادزخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 346 گھروں کو جزوی اور 46 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے، بارش سیمتاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بارش اور برفباری کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ فی کس، شدید زخمیوں کیلئے 3 اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔