دبئی(این این آئی)بیٹری سے چلنے والے ای سکوٹرز کو حفاظتی خدشات کی بنا پر جمعہ سے دبئی کے میٹرو اور ٹرام سسٹم میں لانے پر پابندی لگا دی گئی۔غیرملکی خبررساں کے مطابق اچانک اعلان میں شہر کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)نے کہا کہ یکم مارچ سے دبئی میٹرو اور دبئی ٹرام پر بیٹری سے چلنے والے موبائل سکوٹرز کی اجازت نہیں ہوگی۔کچھ مسافروں نے اس تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے رش کے اوقات میں ساتھی سواروں کو سکوٹر کے سائز اور غلط طریقے سے چلانے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف میں کمی آئے گی۔
