اسلام آباد (این این آئی)سرفراز بگٹی کو پیپلز پارٹی نے وزیراعلی بلوچستان نامزد کردیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صادق عمرانی کے مطابق سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا ہے۔سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکنِ اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پریذائیڈنگ افسر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب رکن میر سرفراز بگٹی سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا تھا۔ یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نے نگراں حکومت کے دور میں وزیرِ داخلہ کے فرائض بھی انجام دئیے تھے۔