اسلام آباد (این این آئی)ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 60 پیسے مزید مہنگی کردی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی ہے۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2روپے ایک پیسا فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی، ڈیٹاکی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔نیپرا کے مطابق فی یونٹ اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔چیئرمین نیپرا کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کریگی۔