امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہماری پارٹی میں اتنی گنجائش نہیں کہ سب پی ٹی آئی والوں کو لے لیں،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے سب لوگوں کوپارٹی میں شامل کر سکیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کوریلیف ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے، جب الیکشن ہوں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے اور پارٹی کو لیڈ کریں گے، وہ واپس آکر الیکشن مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرکوئی نئی جماعت بنتی ہے تو ہمارے لیے کوئی چیلنج نہیں ہوگا، اگر نئی جماعت سیاسی اصولوں پرچلتی ہیتو وہ اپنی قسمت آزمائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوحق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے پاں جمائے اور (ن)لیگ کوبھی حق حاصل ہے کہ وہ سندھ میں اپنے پاں جمائے۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپنی مرضی سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے پہلے بھی کئی پارٹیوں میں جاچکے ہیں، ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ ان سب لوگوں کوپارٹی میں شامل کرسکیں،جتنی گنجائش ہے اس حساب سے لوگوں کوپارٹی میں شامل کر سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ عوامی ردعمل نہیں تھا، کیا عمران خان کو ہم نے کہا تھا کہ دفاعی تنصیبات پرحملہ کریں؟

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved