امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بینک آف امریکا نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ بڑھا دیا

کراچی(این این آئی)بینک آف امریکا نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھا کر ہیوی ویٹ کردیاہے۔بینک آف امریکا کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈ کا بھائو مارکیٹ کے بھا ئوسے زیادہ ہے۔امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، سیاسی بے یقینی ختم ہونے سے پاکستانی ڈالر بانڈ اچھا قرار دیا جانے لگا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن نے سیاسی بے یقینی کم کی ہے، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے سے وہ بھی ختم ہوں گے، پاکستان کے لیے نیا آئی ایم ایف پروگرام اعتماد بڑھائے گا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بانڈ کی قیمت پر ایس اینڈ پی کی ریٹنگ بہتری کی توقعات کا اثر بھی ہوگا، مارکیٹ کی نظریں البتہ کابینہ کے انتخاب پر رہیں گی، آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کی کابینہ اراکین کی صلاحیت پر نظریں رہیں گی۔رپورٹ کے مطابق سال 2026 کے لیے پاکستان کے بانڈ کا بھائو اس وقت 77 ڈالر ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved