امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات 2فرشتوں کے بغیر نہیں ہوئی،شیر افضل مروت

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ پچھلے 8ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات 2 فرشتوں کے بغیر نہیں ہوئی۔شیرافضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران ایک فرشتہ بانی پی ٹی آئی اور ایک ہمارے ساتھ موجود ہوتا ہے، وہ اہلکار ہماری تمام گفتگو سنتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق وکیل اور موکل کے درمیان بات چیت میں کوئی حائل نہیں ہو سکتا، عدالت نے اس ضمن میں جیل حکام کو طلب کیا اور دو احکامات جاری کیے۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایاکہ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی ملاقات کے دوران گفتگو کوئی نہیں سنے گا، عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وکلا کیساتھ باعزت طریقے سے پیش آیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جیل حکام کا موقف ہے کہ ہفتے میں صرف 2ملاقاتیں ہو سکتی ہیں، تاہم عدالت نے جیل حکام کے اس موقف کو مسترد کر دیا ہے، عدالت نے پیر سے ہفتے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں ہمیں بہت تکلیف ہوئی،ہمارے کاغذات لے لیے جاتے تھے،بہت ساری اہم معلومات خان صاحب تک نہیں پہنچنے دی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ہم نے انتخابات سے متعلق پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس دائر کیا ہے، توقع رکھتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا، اگر فل کورٹ بنا دیا جائے تو بہتر ہو گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے بعد کوئی فورم نہیں،پوری قوم کی امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالا ہے ہم توقع کرتے ہیں سپریم کورٹ اسے واپس کرے گی۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ عمر ایوب سے میرے کوئی اختلافات نہیں، جب بھی ملوں گا بغلگیر ہو کر ملوں گا۔الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر شیر افضل مروت سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ بڑی تعداد میں آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل نہ ہو سکے، یہ اب کدھر جائیں گے؟جس پرشیرافضل مروت نے جواب دیا کہ آزاد امیدوار ادھر ہی جائیں گے جہاں ہم نے بھجوانا ہے، یہ سنی اتحاد کونسل میں ہی جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved