لاہور ( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد مریم نواز نے 220ووٹ لے کر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلی بننے کااعزاز حاصل کیا اور ایوان سے خطاب کیا۔
نومنتخب وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان کے 76سالہ دور میں ایک نئی اور منفرد تاریخ رقم ہو گئی، بھرپور سیاسی جدوجہد، انتھک محنت اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی پاکستان کی’’آئرن لیڈی‘‘مریم نواز نے تخت پنجاب کی بڑی ذمہ داری سنبھال لی۔