امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین میں مسجد کو شہید کرنے پر جھڑپیں، متعدد افراد گرفتار

بیجنگ(این این آئی )چین نے ایک مسجد کے جزوی انہدام کے منصوبے پر جھڑپوں کے بعد مسلمانوں کی اکثریت والے جنوب مغربی قصبے میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کرلیا جب کہ متعددافرادکو گرفتارکرلیاگیا،

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ صوبہ یوننان کے شہر ناگو میں حال ہی میں ناجیائینگ مسجد کے چار میناروں اور گنبد کو گرانے کے منصوبے کو آگے بڑھایا ۔یہ علاقہ ہوئی لوگوں کا گھر ہے، جو بنیادی طور پر ایک مسلمان نسلی گروہ ہے جو حالیہ دنوں وسیع کریک ڈائون کی وجہ سے دبا میں ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور عینی شاہدین کے مطابق درجنوں سرکاری اہلکاروں نے مسجد کے باہر ایک ہجوم کو پیچھے ہٹایا جو ان پر اشیا پھینک رہے تھے۔ایک مقامی خاتون نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہوہ زبردستی مسماری کرنا چاہتے ہیں، اس لیے یہاں کے لوگ انہیں روکنے کے لیے گئے انہوں نے کہا کہ مسجد ہم جیسے مسلمانوں کا گھر ہے۔

اگر وہ اسے گرانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم یقینی طور پر انہیں نہیں کرنے دیں گے۔عمارتیں صرف عمارتیں ہیں — وہ لوگوں یا معاشرے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتیں۔ انہیں تباہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟دو گواہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے لا تعداد گرفتاریاں کی ہیں اور پیر تک کئی سو پولیس اہلکار قصبے میں موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھڑپوں کے بعد سے مسجد کے آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کو وقفے وقفے سے انٹرنیٹ کی بندش اور رابطے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ناگو کی انتظامی حکومت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں نوٹس میں ، واقعے میں ملوث افراد کو تمام غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور بصورت دیگر سخت سزائوںکا اعلان کیا گیا۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ 6 جون سے پہلے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے والوں کے ساتھ نرمی کا برتا کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved