بیجنگ(این این آئی) چین کے شہر سوزو میں ایک ہائی وے کا کچھ حصہ منجمد ہونے کے بعد 100 سے زائد کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد شدید موسمی حالات کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوزو انڈسٹریل زون ٹریفک پولیس نے اپنے وی چیٹ اکانٹ پر کہا کہ تین افراد زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جبکہ چھ کو معمولی خراشیں آئیں۔ حکومت نے اس ہفتے منجمد درجہ حرارت پر اپنا ہنگامی ردعمل بڑھایا اور بیجنگ، ہیبی، شانسی، آنہوئی اور ہوبی سمیت صوبوں اور شہروں میں نقل و حمل، سپلائی اور بجلی کے تسلسل کے لیے کئی منصوبے بھی شروع کیے ہیں۔