امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نوجوان نسل ہی پاکستان کو اپنی منزل تک پہنچائے گی ،اتحاد ، اصلاح ،معاشرے میں بہتری کیلئے دل لگا کر محنت کریں، نواز شریف

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہی پاکستان کو اپنی منزل تک پہنچائے گی ، نوجوانوں نے اتحاد ، اصلاح ،فلاح اور معاشرے میں بہتری کیلئے دل لگا کر محنت کرنی ہے اور خود کو انتشار ،تقسیم ،گالی گلوچ اور بد تہذ یبی سے دور رکھنا ہے، وہ شخص کبھی کامیاب نہیں ہو پاتا جس میں ناکامی کا خوف کامیابی سے زیادہ ہو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نامزد وزیر اعظم شہباز شریف، نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، گورنر پنجاب ووائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بلیغ الرحمن ، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ادارے کے منتظمین سمیت اساتذہ ، گریجوایشن کرنے والے طلباء و طالبا ت اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پر وقار تقریب میں شریک ہو کر آپ سے گفتگو کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے ،آپ کی برسوں کی والہانہ محنت نے آج آپ کو کامیابی کا دن دکھایا ہے جس پر میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

میں آپ کے اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمدردانہ شفقت اور محنت سے آپ کو اس مقام پر پہنچایا ۔ آپ کے والدین کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جن کے چہرے آج خوشی سے چمک رہے ہیں،آپ کے والدین آپ کی کامیابی میں برابر کے شریک ہیںاور بہت خوش ہیں ،انہوں نے اپنی خواہشات اور ضروریات کو پس پشت ڈال کر آپ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ہے ،یہ ان کی آپ کے لئے بہت بڑی خدمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف میڈیکل کالج برسوں پہلے لگایا ہوا پودا ہے جو آج تناور درخت بن چکا ہے، یہ بات بھی قابل فخر ہے کہ ایم بی بی ایس کے 11، بی ڈی ایس کے 12، بی ایس این کے پانچ بیجز فارغ التحصیل ہو کر پاکستان کی خدمت میں مصروف ہیں۔

شریف میڈیکل کالج میں داخلے کے لئے سو فیصد میرٹ پالیسی ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس سال شریف میڈیکل کالج سب سے زیادہ میرٹ والا کالج قرار پایا ہے ۔ یہاں سفارش کلچر نہیں ہے بلکہ میرٹ کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے ، گریجو ایٹس آج میری اس گفتگو کو صرف ایک تقریر کے طور پر نہ لیں بلکہ اس سے ایک سوچ ایک فکر لے کر جائیں ، آپ پاکستان کا مستقبل ہیں والہانہ لگن کے بغیر کامیابی کا کوئی تصور ممکن نہیں ، زندگی میں وہ شخص کبھی کامیاب نہیں ہو پاتا جس میں ناکامی کا خوف کامیابی سے زیادہ ہو ، آپ کے راہ میں جتنی بھی مشکلات آئیں ان سے گھرانا نہیں ہے کیونکہ ستارے اندھیرے میںزیادہ چمکتے ہیں۔

میں چاہتا ہوں کہ یہ سوچ یہ فکر آپ کے مستقبل کے وہ دریچے کھولے جہاں پر روشنی ترقی خوشحالی ہو ، آپ نے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ اس ادارے میں تعلیم حاصل کی ،اس کا نام روشن کیا ،آپ کی یہی قابلیت پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہی ہے ، ہمارا سب سے بڑا قومی سرمایہ آپ نوجوان ہیں ،میڈلز اور اور ڈگریاں حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں ہی پاکستان کو اپنی منزل تک پہنچائیں گے ، آپ پاکستان کے امیدوں کا مرکز ہیں،آپ نے پاکستان اور عوام کی خدمت کرنی ہے ،اب جبکہ آپ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کی طرف جارہے ہیں تو آپ نے جوش کے ساتھ ساتھ ہوش سے بھی کام لینا ہے ،

جب آپ فیلڈ میں جائیں ،مریضوں کا علاج کریں تو خود کو رحم دل بنائیں ،اخلاق حسنہ کا ایسا پیکر بنیں کہ لوگ آپ کے کردار کو دیکھ کر مثالیں دیں کہ یہ وہ قوم کے بیٹے اوربیٹیاں ہیں جو پڑھ لکھ کر معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں اور آپ یہ بڑی آسانی سے کر سکتے ہیں اور کر نا بھی چاہیے ،آپ نے اتحاد ، اصلاح ،فلاح اور معاشرے میں بہتری کے لئے دل لگا کر محنت کرنی ہے اور خود کو انتشار ،تقسیم ،گالی گلوچ اور بد تہذ یبی سے دور رکھنا ہے ،آپ نے اپنے والدین کی امیدوں پر پورا اترنا ہے ،اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ والدین کی دعائیں آپ کے ساتھ ہوں گی تو آپ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب او کامران ہوتے چلے جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved