امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سابق کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی کروانے کے بیان پر معافی مانگ لی

راولپنڈی (این این آئی)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابات میں دھاندلی کروانے کے بیان پر ندامت کااظہار کرتے ہوئے دھاندلی کروانے کے بیان پر معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر انتخابات میں دھاندلی کا بیان دیا ہے،اپنے بیان میں چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا جس کا مقصد عوام میں نفرت بھڑکانا تھا۔ذرائع کے مطابق لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کروایا،

انہوںنے کہاکہ ایک سیاسی جماعت کے بیانیے پر انتخابی دھاندلی کا بیان دیا تھا، میں نے پاکستان سپر لیگ میں پریس کانفرنس کا بہانہ بنا کر ڈرامہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا بیان صریحاً غیرذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی اور اعتراف کیا کہ کوئی بھی ریٹرننگ افسر دھاندلی جیسے کسی بھی عمل میں ملوث نہیں تھا۔سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر انتخابات میں دھاندلی کا بیان دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ میرا بیان صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، قوم سے معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں 9 مارچ کو ریٹائر ہو رہا تھا،مستقبل اور سرکاری مراعات چھوٹنے سے پریشان تھا، میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کے کہنے پر عمل کیا، سیاسی جماعت کا عہدیدار 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر مفرور ہوگیا تھا، سیاسی جماعت کے عہدیدار سے میرا رابطہ رہتا تھا۔

لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کی خفیہ مدد بھی کرتا تھا، میں نے 11 فروری کو خفیہ طور پر لاہور جا کر سیاسی رہنما سے ملاقات کی، اس نے مجھے الیکشن دھاندلی زدہ ثابت کرنے کے منصوبے پر کام کرنیکا کہا۔سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اپنے بیان میں چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا جس کا مقصد عوام میں نفرت بھڑکانا تھا۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اس رہنما کے مطابق اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر منصوبہ ترتیب دیاگیا اور اس سیاسی رہنما کے مطابق منصوبے کو سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا جس کا مقصد عوام میں نفرت بھڑکانا تھا اور منصوبے کے مطابق خودکشی اور پھانسی پر لٹکادو جیسے جذباتی جملے کہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آر او دھاندلی جیسے کسی بھی عمل میں ملوث نہیں تھا، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved