امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو ملک بھر میں ایکس (ٹوئٹر) بحال کرنے کا حکم

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ملک بھرمیں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)بحال کرنیکاحکم دے دیا،عدالت عالیہ ے حکم دیا ہے کہ ایکس کی سروس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال رکھی جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے اس حوالے سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے پی ٹی اے کو بلا جواز انٹر نیٹ، ویب سائٹس، ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیرِ داخلہ نے بیان دیا ہے کہ ایکس بند کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی، نگراں وزیرِ آئی ٹی نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے آئی ٹی سیکٹر کو چار چاند لگا دیئے ہیں، وزیرِ اعظم، وزیرِ داخلہ، وزیرِ آئی ٹی وی پی این لگا کر ایکس استعمال کر کے قوم کو بتا رہے ہیں کہ ایکس بند نہیں ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ کون بند کرتا ہے کس نے حکم دیا ہے بند رکھنے کا؟

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایکس بند رکھنے، سروس کو سلو رکھنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے، پی ٹی اے سے پوچھا جائے کہ کس نے ایکس بند رکھنے کی ہدایت جاری کی؟ صحافیوں اور جن کی روزی روٹی ایکس سے وابستہ ہے انہیں شدید مشکلات ہیں، ذرائع ابلاغ اور ریسرچ سے وابستہ لاکھوں افراد کو ایکس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے، غزہ، فلسطین کو ایڈز فراہم کرنے والوں اور معلومات تک رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ کتنے دن سے ایکس سروس بند ہے؟ ہم نے پہلے بھی ایک درخواست میں انٹر نیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ درخواست اس کیس سے مختلف ہے، جس دن کمشنر راولپنڈی نے بیان دیا تھا ہم نے کس طرح دھاندلی کرائی اس دن سے ایکس بند ہے، کمشنر راولپنڈی کے اعتراف کے بعد لوگوں تنقید کر رہے تھے، 5 روز سے وہ لوگ پریشان ہیں جن کا روز گار ایکس سے وابستہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved