ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو دہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہناتھا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
