گوہاٹی (این این آئی)شادی کی تقریب میں دلہے نے دلہن کے پیر چھو کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے علاقے گوہاٹی میں ایک شادی کی تقریب اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، جب دلہے میاں اپنی اہلیہ کے پیر چھوتے دکھائی دئیے جبکہ گوہاٹی کے رہائشی کالول داس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس میں وہ اپنی شادی کے موقع پر اہلیہ کے پیر چھوتے دکھائی دے۔
سوشل میڈیا پر اپلوڈ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے دلہن نے شوہر کے پیر چھوئے جس پر سب خوش تھے، لیکن جب اچانک شوہر بھی جھکنے لگا اور پیر چھونے کے لیے ہاتھ لگانے لگا، تو خود دلہن بھی پیچھے کو ہٹی اور حیرانی سے شوہر کو تکنے لگی۔دوسری جانب محفل میں موجود اہلخانہ بھی دلہے کے عمل کو دیکھ کر پہلے تو حیران ہوئے تاہم بعدازاں صورتحال کو دیکھ کر خوش ہونے لگے۔سوشل میڈیا پر کالول داس کی اس ویڈیو کو 2 ملین سے زائد ویوز آئے ہیں جبکہ کالول داس کا کہنا تھا کہ میں کسی کے نظریات پر ان کو ناراض نہیں کرنا چاہتا، جو بھی ہوا، جو کچھ میں نے کیا، وہ سب اپنی اہلیہ کی عزت میں کیا۔