امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں بیمار بچوں کے لیے چین پاک نگہداشت گھر کا افتتاح

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد چائنا پاکستان یوتھ ون ہارٹ سٹیپ اینڈ کیور ہوم (آئی سی او ایس ایچ) کا باضابطہ افتتاح اسلام آباد میں بیجنگ میں قائم چیریٹی ون ہارٹ اسپیئر چیریٹی فاؤنڈیشن ( بی او ایچ ایس ) ، اسلام آباد میں قائم رضاکار تنظیم چائنا پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی ( سی پی وائی ای سی ) اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم ( این جی او )سٹیپ اینڈ کیور کی مشترکہ کوششوں سے کیا گیا۔

گوادر پرو کے مطابق آئی سی او ایس ایچ اسلام آباد میں طویل المدتی ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو مفت رہائش اور علاج فراہم کرتا ہے، جہاں ان کے اٹینڈنٹ بھی ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔بی او ایچ ایس کے سیکرٹری جنرل چھیو شو نے توقع ظاہر کی کہ یہ پلیٹ فارم انتہائی ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے مزید محبت اور طاقت جمع کر سکتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق 2022 میں سی پی وائی ای سی نے بی او ایچ ایس کے ساتھ مل کر پاکستان کے مختلف حصوں میں عوامی بہبود کے امدادی منصوبے شروع کیے جن میں فوڈ پیکجز کی تقسیم، یتیم خانوں اور خصوصی بچوں کے لیے فلاحی گھروں کی مدد، خیمہ کیمپوں کی تعمیر اور پینے کے پانی کے اسٹیشنوں کی تعمیر شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے کے قونصلر لی یو نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ چینی فلاحی اداروں نے دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved