اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کی قیادت نے ایک مرتبہ پھر مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے انتخابات کے 10 دن بعد سندھ کی وزارت اعلیٰ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا اور مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنیں گے۔مراد علی سندھ کی کابینہ میں وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کا قلمدان بھی اپنے پاس رکھیں گے۔