پشاور (این این آئی)صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبہ بھر کے نو منتخب آزاد امیدواروں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کو ایک ہفتے تک پشاور میں رہنے کی ہدایت کی گئی اور اراکین نے حکومت سازی کے امور جلد طے پانے پر زور دیا۔اس موقع پر ٹی آئی کے آزاد اراکین نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شمولیت کی شدید مخالفت کی۔