لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میری شادی کب ہوگی اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتا ہے،لوگ شادی اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں اپنا خاندان بڑھانا ہوتا ہے لیکن میرا فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ابھی تو میں خود بچی ہیں۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کر دیتی ہے۔ شادی کی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی کوئی دعوت دے گا وہ ضرور جائیں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ بھی شادی کرلیں گی اور سب کو بلائیں گی لیکن ابھی فی الحال اس کا وقت نہیں آیا ہے۔
جب میزبان نے عائشہ عمر سے کہا کہ اگر انہیں سیاستدان سے شادی کا موقع ملے اور ان کے پاس آپشن سید قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثنا اللہ اور شیخ رشید ہوں تو ان کا نظر انتخاب کون ہوگا؟۔اس پر عائشہ عمر نے فوری کہا کہ وہ شیخ رشید سے شادی کریں گی کیونکہ وہ ایک اچھی شخصیت کے حامل ہونے کے ساتھ بہت فنی اور انٹرٹیننگ ہیں۔