امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سابق کمشنر کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر پی ٹی آئی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے اور اس پر عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے، عوام 8 فروری کو بڑی تعداد میں نکلے اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایو ب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیتی ہیں، الیکشن کے بعد حکومت کی تشکیل پہ بات ہوتی ہے مگر بد قسمتی سے ابھی تک الیکشن کمیشن نے نتائج جاری نہیں کیے، پی ٹی آئی نے بر وقت اور آئین کے مطابق فری اینڈ فئیر الیکشنز کیلئے بہت کام کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری خیبر پختونخوا میں 42 سیٹیں ہیں، پنجاب میں ہماری 50 کے قریب سیٹیں ہیں، ووٹ پر امن طریقے سے ہوئے، تمام پارٹیوں کو فارم 45 ملا، فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو ریلیوں اور ورکرز کنوشن کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں انتخابی نشان بلا ملا اور نہ انتخابی مہم چلانے دی گئی، ہمارے ورکرز اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،پی ٹی آئی کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیں پنجاب میں جیتی ہوئیں 50 نشستیں نہیں دی گئی ہیں، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے، عوام 8 فروری کو بڑی تعداد میں نکلے اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے بیان پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف دیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کیا ہے، یہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، پی ٹی آئی اس معاملے کے انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے، جو رپورٹ ہو پھر وہ عوام کے سامنے لائی جائے۔ تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میں بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے الیکشن کے لیے نامزد کیا، یہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی، یہ کرسی بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے ، میں قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑوں گا۔

عمر ایوب نے بتایا کہ ہم پر پولیس گردی کی گئی، ہمیں دیوار سے لگایاگیا، نگران حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، پولیس مختلف مقدمات میں ہمارے لوگوں کو اٹھا رہی ہے، آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لاپتا کیا جارہا ہے، ہمارے کارکنان پر بوگس ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں۔رہنما پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی کو کامیاب قرار دیا جائے، انہوںنے کہا کہ ہمارے 180 امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔عمر ایوب نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹس نہیں ہیں مگر پی ٹی آئی کے امیدوار بھی تھے اور پولنگ ایجنٹس بھی تھے، پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں 180 نشستیں جیتی ہیں۔عمر ایوب نے 2024 کے انتخابات کو مدر آف آل رگنگ قرار دے دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved