لاہور( این این آئی) نامور اداکار افضل خان عرف جان ریمبو اپنی والدہ کے آخری دنوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ریمبو نے اپنی والدہ کے آخری وقت کے بارے میں بتایا کہ میری والدہ آخری دنوں میں ہسپتال میں داخل ہوئیں تو وہ مجھے بہت فون کیا کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے مجھے کال کی تو میں کام پر تھا، اس وقت انہوں نے مجھے کہا کہ جب تک تمھارا کام ہوگا اس وقت تک میں بھی مرجائوں گی، یہ الفاظ سن کر میں نے اپنا سارا کام سمیٹ لیا اور بیوی بچوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچا۔ریمبو نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے بہت باتیں کی، میں نے پوچھا امی کوئی کام مجھے بتا دیں، تو میری والدہ نے کہا کہ میں تم سے بہت خوش ہوں، میرے لیے بس دو رکعت نماز پڑھو،
اس دوران میں نے اللہ سے دعا کی کہ اگر میری والدہ کی زندگی ہے تو انہیں شفا عطا کر اور اگر نہیں تو انہیں اس تکلیف سے نکال دے۔ریمبو جان نے کہا کہ امی اپنی آخری سانس تک ہم سے مسلسل باتیں کرتی رہی، جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں تو میں ان کے قریب گیا اور کہا میرے ساتھ کلمہ پڑھیں انہوں نے میرے ساتھ کلمہ پڑھا، افضل خان اپنی بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔