امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈرائیونگ کرتے ہوئے سر کھجانے پر380 یورو جرمانہ

ایمسٹرڈیم (این این آئی )ہالینڈ میں ایک شخص کو گاڑی چلاتے ہوئے سر کھجانے کی پاداش میں 380 یورو جرمانہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ برس نومبر میں ہالینڈ کے شہری ٹم ہانسن کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل فون پر گفتگو کرنے پر ہرجانہ بھرنے کا نوٹس ملا۔ یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گیا کہ کیونکہ اسے یاد نہیں تھا کہ اس نے کبھی گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات چیت کی ہو۔

چنانچہ ٹیم ہانسن معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے سینٹرل جوڈیشل کلیکشن ایجنسی چلاگیا۔ وہاں اس نے وہ تصویر دیکھی جس میں وہ مبینہ طور پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کان سے لگائے بات چیت کرتا دکھائی دے رہا تھا۔پہلی نظر میں تصویر دیکھ کر یہی گمان گزرتا تھا کہ ٹم ہانسن واقعی موبائل فون ہاتھ سے پکڑے بات چیت کررہا تھا، مگر بغور دیکھنے پر اندازہ ہورہا تھا کہ اس کے ہاتھ میں موبائل فون نہیں تھا بلکہ وہ ہاتھ سے محض اپنا سر کھجا رہا تھا۔

اس وقت اس کا ہاتھ کان پر تھا، اور یہی وہ لمحہ تھا جب اے آئی کیمرے نے ٹم کی تصویر کھینچی تھی اور اسے سیل فون کا استعمال قرار دے دیا تھا جس کی بنیاد پر ٹم کو 380 یوروکے جرمانے کا نوٹس پہنچ گیا۔ٹم ہانسن خود بھی آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اور تصاویر کو ایڈٹ اور ان کا جائزہ لینے کے لیے الگورتھم تخلیق کرتا ہے۔

اس تجربے کی بنیاد پر ٹم نے بیان کیا کہ جو اے آئی کیمرا سسٹم پولیس استعمال کررہی ہے وہ کیسے غلطی کرسکتا ہے۔ٹم ہانسن نے اے آئی کیمرے کی غلطی کی وجہ سے خود پر ہونیو الے جرمانے کو چیلنج کردیا ہے، مگر فیصلے کے لیے اسے ساڑھے چھ مہینے تک انتظار کرنا ہوگا۔ٹم ہانسن کو جرمانے کا معامہ وائرل ہوگیا ہے اور نیدرلینڈز اور ہمسایہ ممالک میں اے آئی کیمرا سسٹمز کے قابل اعتبار ہونے پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved