لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مستعفی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ ذہنی دبائو کا شکار ہے، سب سے پہلے لیاقت چٹھہ کو ہسپتال میں داخل کرانا چاہیے۔لیاقت چٹھہ کے ویڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن کو متنازع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،
بدقسمتی ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے ایسی گفتگو کی۔راناثنااللہ نے کہا کہ جس آدمی نے خودکشی کی کوشش کی وہ ذہنی دبائو کا شکارہے، اگر انہوں نے دھاندلی کرائی بھی تو اسکی سزا موت نہیں، پاکستان کا کوئی قانون ایسا نہیں جو چوک پر پھانسی کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر نے کہا کہ اس نے خودکشی کی کوشش کی، مطلب وہ ذہنی دبائو کا شکار ہے۔واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔