اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر علی خان نے اپنے کارکنوں کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔بیرسٹرگوہر نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج میں شرکت کریں۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’قوم نے عمران خان کے ’غلامی نہ منظور‘ کے پیغام پر اپنا اعتماد ظاہر کیا اور 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کے لیے بڑی تعداد میں نکلی تھی۔بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کی بجائے پھر سے ان کا مینڈیٹ چْرانے اور نتائج کیساتھ غیرقانونی/قابلِ مذمت چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔