اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔جسٹس اقبال حمید الرحمن تین سال کیلئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کئے گئے ہیں ،جسٹس اقبال حمید الرحمن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں ،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175اے 13 کے تحت دی۔