امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے،ہمیں قومی اسمبلی کی 170 نشستوں میں برتری حاصل ہے،ہماری اکثریت کو تسلیم کیا جائے ، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور اپنی مرضی کی حکومت نہ بنوائی جائے،کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں،بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ہمیں غلامی قبول نہیں ،12 بجے تک صرف 10 فیصد نتائج آئے تھے،الیکشن کے تمام نتائج کا فوری اعلان کیا جائے۔

ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آٹھ فروری جمہوری تاریخ کا اہم دن ہے، ہم آپ کے سامنے کچھ حقائق رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر 8 فروری کی تاریخ الیکشن کیلئے طے ہوئی، الیکشن پرامن ہوئے، لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے یہی پیغام دیا ہے کہ ہمیں غلامی ناقابل قبول ہے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو گزشتہ 2 سال سے مشکلات کاسامنا ہے، پوری کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کے تمام نتائج کا فوری اعلان کیا جائے، 12 بجے تک صرف 10 فیصد نتائج آئے تھے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنی انتخابی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں پہلے بھی ناکام تھا، الیکشن کمیشن نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی یقین دہانی کرائی تھی، الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کو بر وقت تیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو ہار میں تبدیل کیا گیا، ہمیں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں 170 سیٹیں حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پنجاب میں بھی اکثریت میں جارہے ہیں، میں قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، عوام نے غلامی کو نامنظور کیا ہے۔نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جس کے پاس 50 سیٹوں کی اکثریت ہے وہ بھی وزیر اعظم کی طرح تقریر کر رہے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری اکثریت کو تسلیم کیا جائے ، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور اپنی مرضی کی حکومت نہ بنوائی جائے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے رات 12 سے پہلے تمام نتائج کااعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو مسلط کیاگیا تو جمہوریت اور معیشت برداشت نہیں کرسکے گی۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جان بوجھ کر نتائج کو روک کر اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا رہا ہے۔انہوں نے تنبیہ دی کہ اگر باقی نتائج جاری نہ ہوئے تو کل ان حلقوں کے ریٹرننگ افسر (آر او) کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے قبل درخواست دی تھی۔انہوںنے کہا کہ فیصلہ کریں گے کہ آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میں شامل کرنا ہے یا نہیں۔انہوں نے باور کروایا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہم آگے بڑھنا چاہتیہیں، ہماری کسی بھی سیاسی جماعت سے دشمنی نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کی سیٹیں ہماری اور ہماری سیٹیں ان کی ہیں، پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ جلد کریں گے اور مخصوص نشستیں حاصل کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved