امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہائی وولٹیج ٹاکرا، نواز شریف نے این اے 130سے یاسمین راشد کو شکست دیدی

لاہور ( این این آئی) ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے حلقہ این اے 130سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دیدی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ،سینئر نائب صدر مریم نواز اور نائب صدر حمزہ شہباز نے بھی قومی و صوبائی حلقوں میں کامیابی حاصل کر لی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 130سے ایک لاکھ 71ہزار 24ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15ہزار 43ووٹ ملے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی قومی و صوبائی حلقوں میں کامیابی حاصل کر لی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹیں بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے حلقہ این اے 123سے 63ہزار 953ووٹ لیے، شہباز شریف کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48ہزار 486ووٹ ہی لے سکے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158سے 38ہزار 642ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار چودھری یوسف علی 23ہزار 874ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

علاوہ ازیں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159لاہور سے کامیاب ہو گئی ہیں، لاہور کے پی پی 159میں مریم نواز نے 23ہزار 598ووٹ لیے، آزاد امیدوار مہر شرافت 21ہزار 491ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے بھی لاہور کے حلقہ این اے 118میں میدان مار لیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطا بق حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 5ہزار 960ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نے ایک لاکھ 8سو 03ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved