چمن (این این آئی)چمن میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم حافظ حمداللہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق حافظ حمداللہ کی گاڑی پر میزائی اڈہ کے مقام پر فائرنگ کی گئی، حافظ حمداللہچمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 واقعات ہوئے جس میں 26 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔
