امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک میں پیاز، ٹماٹر، لکڑی، دالیں، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، ایل پی جی سلنڈر اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ

مکوآنہ (این این آئی)ملک میں پیاز، ٹماٹر، جلانے والی لکڑی، دالیں، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، ایل پی جی سلنڈر اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ فروٹ کی قیمتوں میں ہوشربا حد تک اضافہ نے مجموعی طور پر مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 11جنوری 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16.44فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح01.36فیصد بڑھ گئی ہے۔

ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 21اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 8اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز، ٹماٹر، انڈے، کیلا، دال چنا، دال ماش، دال مسور، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، گڑ، آٹا، چاول اری9 /6، باسمتی چاول، جلانے والی لکڑی، ایل پی جی سلنڈر، کپ چائے، جارجٹ، چائے کی پتی، الیکٹرک چارجز، انرجی سیور اور ماچس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،تاہم آلو، کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی کھلا، ویجیٹیبل گھی ٹن، دال مونگ، لہسن، چینی اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈبل روٹی، چھوٹا گوشت، پلیٹ بیف، پلیٹ دال، سگریٹ، سرخ مرچ پسی، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، لان پرنٹڈ، کلاتھ، شرٹنگ، نمک، گیس چارجز، مردانہ و زنانہ سینڈلز، چپلز، صابن، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved