اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ شرمناک اور شرعی احکامات کے منافی ہے،فیصلے سے نظامِ عدل کا سر شرم سے جھک گیا ہے، فیصلے سے سیاسی انتقام کا مذموم ایجنڈا آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے غیر شرعی نکاح کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ نہایت شرمناک اور شرعی احکامات کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کتاب اللہ، قانون، ازدواجی اور عائلی قوانین پر سنگین و شرمناک حملہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ فیصلے سے پورے نظامِ عدل کا سر شرم سے جھک گیا ہے، فیصلے سے سیاسی انتقام کا مذموم ایجنڈا آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہر بے انصافی کا بدلہ 8فروری کو عوام اپنے ووٹ سے لیں گے۔