امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان، بھارت، بنگلادیش کی صورتحال تشویشناک قرار

واشنگٹن(این این آئی)بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کی صورتحال کو مسلسل تشویشناک قرار دیدیا گیا ۔بدترین مسلح تنازعات کی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 14، بھارت کا 15 اور بنگلادیش کو 17 واں درجہ دیتے ہوئے تینوں ملکوں میں حالات کو مسلسل تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرمڈ کانفلکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پراجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی)کی تازہ رپورٹ میں بھارت کی درجہ بندی ایک پوائنٹ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کی پانچ پانچ پوائنٹ خراب ہوئی ہے۔

رپورٹ میں افغانستان میں بھی صورت حال کو پریشان کن بتایا گیا ہے تاہم درجہ بندی میں اس کا نمبر 25 واں ہے اور اس کی پوزیشن 12 درجے بہتر ہوئی ہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں ہر 6 میں سے ایک شخص کسی نہ کسی پرتشدد علاقے میں رہتا ہے۔ 2022 کے مقابلے میں 2023 میں تنازعات میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے اعتبار سے سب سے زیادہ پرتشدد واقعات کا شکار سرفہرست 50 ملکوں کو ملایا جائے تو یہ دنیا کے 97 فیصد تنازعات بنتے ہیں۔اس فہرست میں پہلے 10 ملکوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے جن میں میانمار، شام اور فلسطین جیسے ممالک شامل ہیں۔واضح رہے کہ اے سی ایل ای ڈی وہ ادارہ ہے جو دنیا بھر میں مسلح تنازعات، واقعات اور احتجاجی سرگرمیوں کا ریئل ٹائم ڈیٹا جمع کرتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved