مکوآنہ (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ،جلا گھیراؤ کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی مر کزی قیادت سمیت 43 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں 9 مئی کو سول لا ئن کے علاقہ میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے پی ٹی آئی مرکزی قیادت سمیت43 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
فاضل سپیشل عدا لت کی طرف سے جن ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ان میں جمشید چیمہ انکی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ،زین قریشی،شہباز گل،حماد اظہر،اعظم سواتی،زر تاج گل، فر خ حبیب،فواد چوہدری،عمر ایوب،مراد سعید،میاں اسلم اقبال، ڈا کٹر یاسمین را شد،قمر شوزب،سماویہ ستی،را ئے مرتضی،فر خ حبیب اور دیگران شامل ہیں۔ فاضل سپیشل عدا لت نے جے آ ئی ٹی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ان ملزمان کو تاریخ مقررہ پر گرفتار کر کے عدا لت میں پیش کریں۔