کراچی( این این آئی) پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس ملک کے لیے ہم سب نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔
قربانیوں کا بھی ایک وقت ہوتا ہے اب ہمیں ملک کی ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن ہونا چاہیے۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ میں ملک کو اکیلا لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس ملک کے لیے ہمارے بڑوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔