لاہور ( این این آئی) چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیداران نے انہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کیا، چیئرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے۔
ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔پی سی بی نے چیئرمین آئی سی سی کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔