امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اوورسیز کیلئے پرکشش سکیم لانے کی تجویز

لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پرکشش سہولیات اورملک کو ڈالروں کی فراہمی یقینی بنانے کی اسکیم متعارف کروانے کی تجویزسامنے آئی ہے جس سے ترسیلات زراور زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف کسی بھی قسم کی ایمنسٹی اسکیم کی پہلے ہی مخالفت کر چکا ہے اس لئے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کے بجائے رعائتی اسکیم شروع کرنے کا پلان ہے جس سے سریا، اسٹیل، الیکٹرانکس، فرنیچر، ٹائلزوغیرہ سمیت 70 ذیلی صنعتوں کا پہیہ چلے گا ۔ایف بی آر حکام کے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں 13 فیصد کمی کے ساتھ جو ترسیلات زر22 ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گئیں ۔

مجوزہ سکیم کے مطابق پراپرٹی کی خریدری پر ادائیگی ڈالرز میں بینکنگ چینلز کے ذریعے کرنے والے اوورسیز پاکستانیوںکو ٹیکس مراعات ملیں گی ، اسٹیل اور ٹائلز سمیت بعض تعمیراتی سامان پرریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے،تعمیراتی سامان پر ڈیوٹی ٹیکس میں 15 فیصد کمی کی تجویز بھی سامنے آگئی۔مجوزہ اسکیم کے اجرا ء سے ترسیلات زراورزرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے ، اس حوالے سے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ بجٹ سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved