امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے چرچے، آئی سی سی بھی معترف

دبئی (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کی پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ میں تباہ کن باؤلنگ کے چرچے ہونے لگے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی دونوں بھائیوں کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکا۔پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھا کر عبید شاہ نے شائقین کے دل جیت لیے، گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں عبید شاہ نے صرف 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ نیپال کے خلاف 48 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔17 سالہ عبید شاہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں، انہوں نے 3 میچوں میں 11.55 کی اوسط اور 4.33 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 9 وکٹیں حاصل کی ہیںشائقین کرکٹ انڈر 19 ورلڈکپ میں عبید شاہ کی شاندار باؤلنگ کی تعریف کرتے دکھائی دیے،

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی عبید شاہ کے گن گائے۔آئی سی سی بھی عبید شاہ کی شاندار باؤلنگ کا معترف رہا، انسٹاگرام پر انسٹا گرام پیج پر نیوزی لینڈ کے خلاف عبید شاہ کی تباہ کن بولنگ کے ساتھ بھائی نسیم شاہ کی وکٹیں اڑانے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔آئی سی سی نے کیپش میں لکھا کہ تباہ کن بولنگ کرنے والے بھائی‘ اس کے علاوہ آئی سی سی نے عبید شاہ کی اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ بیٹر کو کلین بولڈ کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا ہدف باآسانی 26 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔شاہ زیب خان نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شامل حسین بھی 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، نوید احمد نے دو، محمد ذیشان اور علی اسفند نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved