امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میں آپ سے نہیں خود سے بات کر رہا ہوں، بی پی ایل میں بابر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران بابر اعظم کے مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر پر غصے میں آنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بنگلادیش میں جاری لیگ کے دوران ڈورڈینٹو ڈھاکا کے خلاف اننگز کے 13 ویں اوور میں رنگپور رائیڈرز کے بابر اعظم کی مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر عرفان سکر کے ساتھ گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔ وائرل ویڈیو میں بابر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں آ پ سے بات کر رہا ہوں؟ میں آپ سے بات کر رہا ہوں؟

میں خود بات کر رہا ہے، بحث کے دوران امپائر اور ڈورڈینٹو ڈھاکا کے کپتان مصدق حسین نے بابر کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران بھی بابر ناراض ہی نظر آئے۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے بی پی ایل کے تیسرے میچ میں ڈھاکا کے خلاف 46 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعی ٹوٹل 183 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، بی پی ایل کے تیسرے میچ میں یہ بابر اعظم کی دوسری نصف سنچری تھی، بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔اس سے قبل، اپنے پہلے بی پی ایل میچ بابر اعظم 49 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تھے اور انہوں نے مشکل وقت میں عظمت اللہ زئی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved