سیالکوٹ (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ کے ووٹ کی پرچی ہی مستقبل کا ٹکٹ ہے۔جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ چاہے کوئی اپنے مقابلے کا نظر آئے یا نہ آئے، 8 فروری کو نواز شریف کا کوئی ووٹر گھر نہ بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص عوام کے ہاتھ میں پیڑول بم دے، وہ آپ کا مخلص نہیں ہوسکتا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں ہوتی یہ آپ کا مستقبل ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ووٹ قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہے، سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کا مقدر ڈنڈے اور لاٹھی نہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ترقی ہے۔