مکوآنہ (این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی اوگرا کی تجویز کے حوالے سے گردش کرنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا کی طرف سے گیس یوٹیلیٹی کمپنیوں کے لئے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کے حوالے سے فی الحال ایسی کوئی تجویز نہیں دی گئی۔
