کراچی (این این آئی) قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ قومی بچت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا۔
سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے اعلان کردہ منافع کی نئی شرح کے مطابق سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 40 فیصد کمی سے 16 فیصد ہوگئی ہے۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 12 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 15 فیصد ہوگئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق اسی طرح ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 19 فیصد کمی سے 14.22 فیصد ہوگئی ہے۔